صحبت پور، پولیس تھانوں کی سولرائزیشن شروع، اہلکاروں کو فریج اور ایل ای ڈی لائٹس کی فراہمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صحبت پور، پولیس تھانوں کی سولرائزیشن شروع، اہلکاروں کو فریج اور ایل ای ڈی لائٹس کی فراہمی

صحبت پور(یو این اے )ایس پی صحبت پور عبدالحمید نے کہا ہے کہ آئی جی بلوچستان کی خصوصی دلچسپی اور احکامات کی روشنی میں گرم علاقوں، بالخصوص صحبت پور میں پولیس فورس کی سہولت اور بجلی کی بچت کے لیے تمام تھانوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تمام تھانوں اور پولیس چیک پوسٹوں کو سولر پلیٹس کے ساتھ ساتھ ٹھنڈے پانی کے لیے فریج اور روشنی کے لیے 15 سے 20 ایل ای ڈی لائٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔ایس پی صحبت پور کے مطابق پہلے مرحلے میں تھانہ صحبت پور اور پولیس تھانہ ملک محمد علی شہید کو مکمل طور پر سولرائز کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر تھانوں اور چوکیوں میں کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ پولیس جوان گشت اور ڈیوٹی کے بعد تھانوں میں پرسکون ماحول میں آرام کر سکیں اور انہیں شدید گرمی میں ٹھنڈا پانی میسر ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ اپنی فورس کی فلاح و بہبود کا ہر طرح سے خیال رکھتا ہے، لہذا اہلکار بھی اپنے فرائض مکمل دلجمعی اور ایمانداری سے انجام دیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.