Daily Archives

January 20, 2024

پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے، دوفیصد شرحِ ترقی کا امکان ہے، آئی ایم ایف

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح دوفیصد رہنے کا امکان ہےحکومتی زرمبادلہ ذخائر 4.5 سے بڑھ کر 8.2ارب ڈالر ہوگئے۔ آئی ایم ایف نےپاکستان میں ٹیکس اورنان ٹیکس ریونیو میں اضافے کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے […]

بینک سے قرض لے کر کاروبار کرنے کی سوچ سے نکلنا ہوگا، نگراں وزیر خزانہ

 نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ بینک سے قرض لے کر کاروبار کرنے کی سوچ سے نکلنا ہوگا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تحت کیپٹل مارکیٹ کے مستقبل کو بااختیار بنانے کے لیے آئی پی او سمٹ 2024ء سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ […]

کویت کیساتھ ایک ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنیکی تیاریاں مکمل

پاکستان نے مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلیے کویت کے ساتھ 1 ارب ڈالر کا فنڈ قائم کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ پاکستان کی جانب سے ایک سرکاری کمپنی کو اس حوالے سے نامزد کیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی میٹنگ بھی ہوچکی ہے، جس میں کویتی کمپنی نے […]

سونے کی قیمتوں میں 300 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہوگئی۔

چاند پر پانی اورہائیڈروجن بننے کا نظام دریافت

واشنگتن: سائنس دانوں نے چاند پر موجود وہ میکنزم  دریافت کرلیا ہے جس کے تحت پانی اور ہائیڈروجن کے بنتے ہیں  اور چاند کی مٹی میں رہ جاتے ہیں۔ سائنس دانوں کی اس دریافت کو چاند پر بستیاں آباد کرنے کی جانب ایک اور قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند پر ایندھن کو […]

فضائی آلودگی سے نمٹنے والا بہترین درخت

 ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ییو درخت فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے پودوں کی سب سے بہترین قسم ہے۔ تحقیق کے مطابق اس درخت کے چھوٹے اور نوکیلے پتے ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ متعدد شجرکاری کے مصنوبوں میں ایسے درختوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن […]

واٹس ایپ چینلز میں پولز اور وائس نوٹ شیئر کرنے کے فیچر متعارف

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے چینلز میں متعدد نئے فیچر متعارف کرادیے۔ واٹس ایپ نے فوری طور پر چینلز میں پولز اور وائس نوٹ شیئر کرنے سمیت ایک ہی چینل کے متعدد ایڈمنز بنانے کے فیچرز کو متعارف کرادیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں سے […]

ایلپر گیزراوچی خلا میں جانے والے ترکی کے پہلے شہری بن گئے

ترک خلاباز ایلپر گیزراوشی دیگر خلابازوں کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کرنے والے ترکی کے پہلے شہری بن چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلپر گیزراوشی کے ساتھ اس سفر میں دو دیگر خلاباز بھی موجود تھے جن کا تعلق سویڈن اور اٹلی سے تھا۔ خلابازوں کو فالکن نامی چارٹرڈ SpaceX کی فلائٹ سے […]

آسٹریلین اوپن میں اپ سیٹ، عالمی نمبر ایک ایگا شیواٹک کا سفر ختم

آسٹریلین اوپن میں ویمن سنگلز کی عالمی نمبر ایک ایگا شیواٹک کا سفر تیسرے راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔ اُنہیں 19 سالہ چیک ری پبلک کی غیر معروف کھلاڑی لینڈا نوسکووا نے شکست دے دی جبکہ مینز سنگلز میں برطانیہ کے نمبر ون کھلاڑی کیمرون نوری چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ میلبرن میں جاری ایونٹ کے […]

پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے، چین

چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور سی پیک لائبریری، منصوبوں کی تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ وزارت خاجہ کے اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر چینی نائب وزیر خاجہ نے کہا کہ چین خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P