Daily Archives

December 19, 2023

حکومت قانون کے تحت کسی پر بھی پابندی لگاسکتی ہے، نگراں وزیر اعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تشدد کو جواز بنا کر اُسے انسانی حقوق کا نام دینا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، حکومت قوانین کے تحت کسی پر پابندی لگا سکتی اور اُسے ختم کرسکتی ہے۔ کوئٹہ میں طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ  معاشرے میں زبان، […]

بھٹو کے قاتل ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان تھے، بلاول بھٹو

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے قاتل ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان تھے لیکن آج کے بعد کوئی بھی وزیر اعظم بنے ان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں پاکستان کے آئین بننے کی 50 سالہ […]

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 400 روپے کا اضافہ

ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔  آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 343 روپے اضافے سے ایک لاکھ […]

واٹس ایپ اسٹیٹس کو انسٹاگرام پر شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نت نئے فیچرز پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب پلیٹ فارم کی جانب سے ایک بہترین فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔ واٹس ایپ کے اسٹیٹس یا اسٹوری کو فیس بک کے بعد انسٹاگرام پر براہ راست […]

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ جاری

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ جاری ہے، منگل کو بھی زرمبادلہ  کی دونوں مارکیٹوں میں روپیہ مزید  تگڑا ہوا۔  ملک میں گذشتہ 5ماہ کے دوران 6ارب 40کروڑ ڈالر کے فارن انفلوز آنے، آئی ایم ایف بورڈ سے 11جنوری کو 700ملین ڈالر قرض کی قسط کے اجرا کی منظوری ملنے […]

غزہ؛ حماس کے ہاتھوں مزید 7 اسرائیلی فوجی ہلاک، مجموعی تعداد 129 ہوگئی

اسرائیلی فوج نے دو روز کے دوران غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں اپنے 7 اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق فوجی ترجمان نے بتایا کہ پیر کے روز جھڑپ میں غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقے میں ایک ایک اہلکار مارے گئے جب کہ خان یونس […]

فرانس کا فلسطینیوں پر حملے میں ملوث یہودی آباد کاروں پر پابندی کا فیصلہ

فرانس نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد کے ذمہ دار کچھ انتہا پسند یہودی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے بعد فرانس نے بھی مغربی کنارے میں نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے […]

سلیکٹڈ نے ریاست مدینہ کے نام پر دھاندلی، جھوٹ، یوٹرن اور بدتمیزی کی، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نے تبدیلی کے نام پر جھوٹ، یوٹرن، بدتمیزی اور دھاندلی کو کرکے دکھایا، ملک کو بھارت یا امریکا نے نہیں ہم نے خود نقصان پہنچایا، آئین توڑنے والوں کو ججز نے خود ہار پہنائے۔ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف […]

الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر درخواست میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور احد چیمہ اور فواد حسن سمیت ان کی کابینہ کے بعض دیگر […]

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس میں 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی

اکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 63 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 695 یا 1.07 فیصد کمی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P