غزہ؛ حماس کے ہاتھوں مزید 7 اسرائیلی فوجی ہلاک، مجموعی تعداد 129 ہوگئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

غزہ؛ حماس کے ہاتھوں مزید 7 اسرائیلی فوجی ہلاک، مجموعی تعداد 129 ہوگئی

اسرائیلی فوج نے دو روز کے دوران غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں اپنے 7 اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق فوجی ترجمان نے بتایا کہ پیر کے روز جھڑپ میں غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقے میں ایک ایک اہلکار مارے گئے جب کہ خان یونس میں اتوار کی شب 5 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی شب جھڑپ میں 4 اسرائیلی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ایک نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

اس طرح زمینی کارروائیوں کے دوران مارے گئے فوجیوں کی مجموعی تعداد 129 ہوگئی۔ حماس کے اسرائیل پر 7 اکتوبر پر کیے گئے حملے میں ہزار سے زائد اسرائیلی فوجیوں کی اموات ان 129 ہلاکتوں کے علاوہ ہیں۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ زمینی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں سے 20 ا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.