فرانس کا فلسطینیوں پر حملے میں ملوث یہودی آباد کاروں پر پابندی کا فیصلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فرانس کا فلسطینیوں پر حملے میں ملوث یہودی آباد کاروں پر پابندی کا فیصلہ

فرانس نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد کے ذمہ دار کچھ انتہا پسند یہودی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے بعد فرانس نے بھی مغربی کنارے میں نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی بار بار کی تنبیہ کے باوجود تشدد رکوانے میں ناکام رہا ہے۔

 

اس سے قبل امریکا اور برطانیہ بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے اور تشدد کے واقعات میں اسرائیل پر یہودی آبادکاروں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا تھا۔

 

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ہمراہ اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ فرانس نے انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں پابندیاں عائد کرنا بھی شامل ہے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.