Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

نئے بجٹ میں انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے شعبوں میں چھوٹ میں کمی کا فیصلہ

نئے بجٹ میں انکم ٹیکس اورسیلز ٹیکس کے شعبوں میں چھوٹ میں کمی کا فیصلہ کیاگیا ہے،اس اقدام سے جی ڈی پی کے اعشاریہ ایک پانچ فیصد کے برابر اضافی آمدن متوقع ہے۔

 

مالی سال 2026-27 کےبجٹ کی تیاریاں جاری ہیں،انکم ٹیکس اورسیلز ٹیکس کےشعبوں میں چھوٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہےاس سے جی ڈی پی کے اعشاریہ 0.15 کے برابر اضافی آمدن متوقع ہے۔

 

دستاویز کےمطابق مزید اعشاریہ ایک پانچ فیصد آمدن ایف بی آر کےاصلاحاتی منصوبےپرعمل سےحاصل کی جائےگی،دسمبر 2026 کے آخر تک ایف بی آر کی اضافی آمدن 7،022 ارب روپےتک پہنچ جائے گی۔

 

آئی ایم ایف کویقین دہانی کرائی گئی ہےکہ حکومتی آمدن کم ہونےکی صورت میں اضافی ٹیکس اقدامات لیےجائیں گے،نئےبجٹ میں مستقل ٹیکس پالیسیز اورٹیکس وصولی نظام میں بہتری کےاقدامات شامل ہوں گے،اس سے جی ڈی پی کے اعشاریہ تین فیصد کے برابر اضافی آمدن حاصل ہوگی۔

 

آئی ایم ایف کی سابقہ سفارشات کی بنیاد پربھی اقدامات شامل ہوں گے،حکومتی آمدن کم ہونےکی صورت میں مستقل نوعیت کے نئےٹیکس اقدامات کیے جائیں گے،ایف بی آر کے ریونیو اہداف مزید ٹیکس وصولی بڑھانے کے مطابق رکھے گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More