اذلان شاہ کے بعد وطن واپسی پر جتنی سپورٹ ملی اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، کپتان ہاکی ٹیم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اذلان شاہ کے بعد وطن واپسی پر جتنی سپورٹ ملی اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، کپتان ہاکی ٹیم

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ یقین نہیں تھا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں ہاکی کے لیے اتنی عزت موجود ہے اور اذلان شاہ کے بعد وطن واپسی پر جتنی سپورٹ ملی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

عماد بٹ نے کہا کہ ’ہر پاکستانی کی خواہش ہے کہ اس کا اور ملک کا نام روشن ہو، کافی عرصے سے پاکستان ہاکی ٹیم کو بالکل بھی سپورٹ نہیں کیا جارہا تھا لیکن وزیر اعظم، رانا مشہود اور ہاکی فیڈریشن کا شکریہ جنہوں نے سپورٹ کیا۔‘

انہوں نے کہا کہ یقین نہیں تھا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں ہاکی کے لیے اتنی عزت موجود ہے، جب ایئرپورٹ سے باہر آئے تو حیران ہوا کہ پائلٹ نے کسی اور ملک پہنچا دیا ہے، جتنی سپورٹ ملی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.