اماراتی بلے باز محمد وسیم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اماراتی بلے باز محمد وسیم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے فاتحین کا اعلان کر دیا۔

مردوں کی کیٹیگری میں متحدہ عرب امارات کے بیٹسمین محمد وسیم پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں، وہ یو اے ای کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

محمد وسیم نے اپریل میں اے سی سی پریمیئر کپ کے دوران مجموعی طور پر 269 رنز بنائے جس میں عمان کے خلاف فائنل میچ میں 56 گیندوں کی شاندار سنچری بھی شامل تھی۔

خواتین کی کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا، انکی قیادت میں ویسٹ انڈیز پاکستان کے دورے کے دوران میزبان ٹیم کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.