ٹرمپ کے ائیرفورس ون طیارے میں سکیورٹی خدشات کی رپورٹس دینے والے صحافیوں کیخلاف کارروائی شروع

قطر کی جانب سے امریکا کو تحفے میں دیے گئے نئے ایئر فورس ون طیارے سے متعلق سکیورٹی خدشات کی رپورٹس پر ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے متعدد صحافیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

رپورٹس کے مطابق نیویارک ٹائمز کے چار صحافیوں کو عدالتی سمن جاری کیے گئے ہیں اور انہیں گرینڈ جیوری کے سامنے پیش ہو کر گواہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

وائٹ ہاؤس نے اس معاملے کی تحقیقات کی نگرانی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کے سپرد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کاش پٹیل نے اس کیس کے سلسلے میں وائٹ ہاؤس میں تقریباً آٹھ گھنٹے گزارے۔

 

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکیہ میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نئے ایئر فورس ون طیارے کے ذریعے گئے تھے، تاہم ترکیہ سے انگلینڈ روانگی کے لیے انہوں نے پرانا ایئر فورس ون استعمال کیا۔

 

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے آخری وقت میں خفیہ سروس کی سفارش پر طیارہ تبدیل کیا، کیونکہ نئے طیارے میں بعض مخصوص سکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی ٹیکنالوجی موجود نہیں تھی۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ کارروائی کا ہدف صحافی نہیں بلکہ وہ افراد ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر خفیہ معلومات افشا کیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P