ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت کشیدگی میں کمی، تحمل اور بردباری کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی سب سے مؤثر راستہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ بھی باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
