بھارتی کرکٹر نے مسلسل 8 چھکے لگاکر نئی تاریخ رقم کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بھارتی کرکٹر نے مسلسل 8 چھکے لگاکر نئی تاریخ رقم کردی

بھارت میں کھیلے گئے فرسٹ کلاس میچ کے دوران آکاش کمار چوہدری نامی بیٹر نے مسلسل 8 چھکے لگانے کے بعد 11 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ایک ہی میچ میں دو ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کر دی۔

آکاش کمار چوہدری فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے اور ساتھ ہی انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بھی اسکور کی۔

بھارتی بلے باز نے مسلسل 8 چھکوں کی مدد سے انجام دیا اور صرف 11 گیندوں پر اپنی نصف سینچری مکمل کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.