مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کو اب ایک نہیں بلکہ متعدد طاقتوں کا سامنا ہے، جبکہ ماضی میں صورتحال نسبتاً مختلف تھی اور ایک متعین دشمن درپیش ہوتا تھا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ مستقبل میں عوام کو مشکل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مشترکہ کوششیں ضروری ہوں گی۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ کچھ مسائل ایسے بھی ہوں گے جنہیں حکومت اکیلے حل نہیں کر سکے گی، ایسے حالات میں عوام کو حکومت کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔