کوئٹہ(اے اےن اےن) بلوچستان سے رواں سال حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز منگل کی شام ہوا، پہلی حج پرواز شام 7 بجکر 30 منٹ پر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ارضِ مقدس کے لیے روانہ ہوگئی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اس موقع پر ایئرپورٹ پر موجود ہوں گے اور عازمین حج کو الوداع کےا روانگی سے قبل عازمین کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کا بھی اہتمام کےاگےا، جس میں ان کے محفوظ سفر اور مقبول حج کے لیے دعائیں مانگی گئی حکام کے مطابق پہلی پرواز کے ذریعے 300 سے زائد عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوگئے‘ حج آپریشن کے دوران مجموعی طور پر کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 15 پروازیں روانہ کی جائیں گی، جن کے ذریعے 4,487 حجاج کرام سعودی عرب پہنچیں گے‘انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ حج آپریشن بخوبی مکمل کیا جا سکے۔
You might also like