جھل مگسی ( آئی این پی ) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّٰہ شاہ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گنداواہ غوث الدین شیرازی کے ہمراہ گنداواہ بازار کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے تحت دنیا چوک کے اطراف نکاسی آب اور شاہراہ کو کشادہ کرنے کے جیسے منصوبوں کا جائزہ لیا بعد ازاں انھوں نے بازار کے مختلف اقسام کی دکانوں ،گوشت ، سبزی و فروٹ ہوٹل ، سمیت صفائی و ستھرائی, پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مرتب کردہ نرخ نامہ کا جائزہ لیا اشیاءخوردونوش کی کوالٹی و قیمتیں چیک کیں عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں کو موقع پر ہی جرمانے عائد کرکے تھانے منتقل کردیا گیا انھوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مرتب کردہ نرخ نامہ کی پاپندی کو یقینی بنائیں گرانفروشی و ناجائز تجاوزات اور مضر صحت و زائدالمیعاد اشیائ فروخت کرنے کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ زائد المیعاد اشیاءو غیر معیاری اشیائ اپنی دوکانوں میں رکھنے سے گریز کریں۔ دوکان کے باہر اور سڑکوں ودیگر عوامی گزر گاہوں پر سامان رکھ کر ناجائز تجاوزات سے گریز کریں بصورت دیگر آئندہ قانون کیطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے گوشت فروشوں کو سختی سے نرخ نامہ کی پابندی و واضح طور اپنی دکانوں پر نرخ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کیں انھوں نے کہا کہ عوام الناس سے گزار ش ہے کہ گرانفروشوں اور سرکار کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ اشیاءخوردونوش ودیگر سامان فروخت کرنے والے دکانداروں کی بروقت نشاندہی ضلعی انتظامیہ کے (کمپلینٹ سیل) کو کروائیں تاکہ فوری طور پر قانون کی مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
Trending
- Daily Mashriq 06-06-2026
- ڈونلڈ ٹرمپ کے ’پاگل‘ کہنے پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آ گیا
- نصیرآباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے بعد ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا
- گوادر کی مقامی آبادی مصنوعی قلت کے بہانے مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور
- سبی شہر اور گردنواح میں پینے کی صاف پانی ناپید عوام کو شدید مشکلات درپیش
- بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آگیا ‘ سبی 48 اور کوئٹہ 38 ڈگری پر آ گیا
- ڈھاڈر ، محکمہ آبپاشی کا غریب ملازم لاکھوں روپے کے سامان سے محروم
- شلپا شندے کا پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا جھوٹا مقدمہ کرانے کا اعتراف
- حکومت نے چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم متعارف کرادی
- جاپان میں آبادی کا بڑا بحران، شرحِ پیدائش تاریخی گراوٹ کا شکار
You might also like