ڈیرہ بگٹی(آن لائن) گزشتہ رات ہونے والی شدید آندھی اور طوفانی بارش نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقوں کوردان اور سیاہ آف سمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی مقامی ذرائع کے مطابق تیز ہواں اور موسلا دھار بارش کے باعث غریب کاشتکاروں کی کھڑی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ سینکڑوں سولر پلیٹیں بھی ٹوٹ گئیں جس سے لوگوں کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان پہنچا علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حالیہ آندھی اور بارش نے ان کی محنت اور سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور بیشتر متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت نقصانات کا ازالہ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے متاثرہ افراد نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی ضلعی انتظامیہ اور بااثر قومی اداروں سے فوری امداد اور مالی معاونت فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نقصانات کا سروے کروا کر متاثرہ خاندانوں اور کاشتکاروں کی ہر ممکن مدد کی جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنے معمولات زندگی بحال کر سکیں۔
You might also like
