پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 30 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایترز کو 9 رنز سے شکست دیدی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے ملنے والے 198 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بناسکی۔
گیلیڈی ایٹرز کی جانب سے ریلی روسو 62 اور شمائل حسین 53 رنز کیساتھ نمایاں رہے، سعود شکیل 17، خواجہ نافع 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عبید شاہ، سکندر رضا اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 51 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، چارتھ اسالنکا نے 31، ڈینیئل سیمز نے 18 جبکہ عبداللہ شفیق نے 14 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے 2، ابرار احمد، بریٹ ہیمپٹن اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایونٹ کا دوسرا میچ راولپنڈیز اور ملتان سلطانز کے مابین شام 7 بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔