ورلڈکپ: سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ورلڈکپ: سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟

ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر اپنا تو سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ انتہائی آسان کردیا جبکہ  پاکستان کی تمام امیدوں پر بظاہر پانی پھیر دیا۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا سب سے آسان طریقہ یہی تھا کہ سری لنکا نیوزی لینڈ کو شکست دے لیکن پاکستان شائقین کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔

بھارت، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا پہلے ہی ناک مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں، آخری ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ  پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ تھا۔

تاہم سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ کی بھاری مارجن سے جیت کے بعد پاکستان اور افغانستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا بظاہر ناممکن ہوگیا ہے جبکہ کیویز کا راستہ بہت آسان ہوگیا۔

پاکستان اور افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنا آخری میچ تو جیتنا ضروری ہی تھا تاہم اب کم رن ریٹ کی وجہ سے افغانستان اور پاکستان انتہائی مشکل میں آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ اپنا آخری گروپ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.