افغان مہاجرین کا مسئلہ کمیشن بنا کر حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

افغان مہاجرین کا مسئلہ کمیشن بنا کر حل کیا جائے: مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ افغان مہاجرین کا مسئلہ دوطرفہ ہے، اس معاملے پر کمیشن بنا کر مسئلہ  حل کیا جائے۔

ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان افغانوں کا ہے، بالآخر انہیں جانا تھا، افغانستان نے اپنے علماء سے فتویٰ  لیا کہ پاکستان میں مسلح کارروائی کو جہاد قرار نہیں  دیا جاسکتا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کا مسئلہ دوطرفہ ہے، یک طرفہ فیصلوں سے تعلقات خراب ہوں گے، تجویز دی ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر کمیشن  بنا کر مسئلہ  حل کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.