Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

مئی 9, 2025

بھارت نے آئی پی ایل دبئی میں کرانے کیلئے رابطہ کیا مگر ذلت اٹھانی پڑی

بھارت نے آئی پی ایل دبئی میں کرانے کیلئے رابطہ کیا مگر ذلت اٹھانی پڑی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل دبئی میں کرانے کے لیے رابطہ کیا تھا مگر بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت نے آئی پی ایل کے […]

رواں ہفتے 9 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.24 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے بھی 0.80 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ سے متعلق جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے […]

شاہینوں کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا

چینی ساختہ پاکستانی جیٹس اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل لڑاکا طیاروں کے درمیان فضائی جھڑپ کا قریب سے جائزہ لیا جائے گا اور اس کے ذریعے افواج معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کریں گی جو مستقبل کے تنازعات میں برتری فراہم کرسکتی ہیں۔ 2 امریکی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ایک چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا […]

پاکستان اور بھارت کی جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے، امریکا کا دو ٹوک اعلان

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے اسے جواب دے دیا، ہم پاک – بھارت جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے، کیونکہ اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیا میں دونوں پڑوسی ملکوں کے […]

امریکی صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم سے ناراض، براہ راست رابطہ منقطع کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے براہ راست رابطہ منقطع کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اسرائیل میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے امداد کی فراہمی کا آپریشن جلد اسرائیلی شمولیت کے بغیر شروع ہونے والا ہے۔ اسرائیلی آرمی ریڈیو کے رپورٹر یانر کوزین نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک […]

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی آگئی، فی تولہ سونا مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی واقع ہوئی اور یہ 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ گزشتہ روز […]

ایک روزہ شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد آج تیزی کا رحجان رہا اور ان کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 3 ہزار 647 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کے روز بازارِ حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کے آغاز پر کے ایس […]

حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، پاک فوج

افواج پاکستان کے ترجمان کی انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ اہم نیوز کانفرنس جاری ہے، اس موقع پر پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ سب سے پہلے پہلگام واقعے کے حوالے سے بتاؤں گا، اگر پہلگام کی […]

اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، دشمن کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، پاکستانی فوج نے بہترین دفاع کیا، سفارتی اقدامات سے متعلق مطمئن نہیں، سفارتی مشنز بیرون ملک بھیجنے چاہئیں۔ قومی […]

بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

بھارت کی سائبر دہشتگردی پرپاکستانی ہیکرز نے جوابی وار کرتے ہوئے آپریشن سالار کا آغاز کر دیا اور 4 بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لیں۔ ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی ہیکرز کے والنٹیئر گروپ نے ’آپریشن سالار‘ کےنام سے سائبر مہم کا اعلان کر دیا، مہم کے تحت بھارتی آن لائن انفرااسٹرکچر کو نشانہ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More