سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی آگئی، فی تولہ سونا مزید سیکڑوں روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی واقع ہوئی اور یہ 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے تھی۔

24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 840 روپے ہوگئی، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے تھی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1414 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 75 ہزار 780 روپے ہوگئی، جو گزشتہ روز 2 لاکھ 77 ہزار 194 روپے تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.