پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد آج تیزی کا رحجان رہا اور ان کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 3 ہزار 647 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کے روز بازارِ حصص میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 849 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 104375 پوائنٹس پر پہنچا۔
بعد ازاں، پی ایس ایکس میں یہ تیزی برقرار رہی اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب انڈیکس 2115 پوائنٹس چڑھ کر ایک لاکھ 5 ہزار 642 کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم، دن بھر اتار چڑھاؤ جاری رہا اور مارکیٹ میں 536 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی، اس کمی کے بعد انڈیکس 102,990 تک گر گیا، لیکن پھر دوبارہ 142 پوائنٹس کی بحالی ہوئی اور انڈیکس 103669 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔