پاکستان اور بھارت کی جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے، امریکا کا دو ٹوک اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان اور بھارت کی جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے، امریکا کا دو ٹوک اعلان

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان نے اسے جواب دے دیا، ہم پاک – بھارت جنگ میں مداخلت نہیں کریں گے، کیونکہ اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیا میں دونوں پڑوسی ملکوں کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لیے کام سفارتی راہداریوں کو استعمال کر رہے ہیں، تاہم جنگ میں براہ راست دخل نہیں دیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ نہیں ہونی چاہیے، ایسا ہوا تو یہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کام کر رہے ہیں، تاہم اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا امکان نہیں ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.