پاکستان ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ روانہ

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست سے شروع ہو گا۔

 

انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان ٹیم سلیکٹ الیون کے خلاف 4 روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ECB) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی 2 میچز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔

 

اس ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی قیادت تجربے کار بیٹر جو روٹ کریں گے، جبکہ 16 رکنی اسکواڈ میں جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، برائیڈن کارس، سیم کک، جارڈن کوکس، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایمیلیو گے، اولی رابنسن، ڈین لارنس، اولی پوپ، جیمی اسمتھ اور جوش ٹونگ شامل ہیں۔

 

اس سے قبل پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P