فیسکو کی نجکاری کے لیے 12 ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیسکو کی نجکاری کے لیے ترکیہ، چین اور پاکستان کے بڑے کاروباری گروپس میدان میں آگئے، فیسکو کے 51 سے 100 فیصد حصص خریدنے کیلئے 12 اظہاراتِ دلچسپی موصول ہوگئیں، نجکاری کمیشن نے فیسکو کی نجکاری کو اہم سنگ میل قرار دے دیا۔
فیسکو کے بعد جیپکو اور آئیسکو کی نجکاری کا عمل بھی جاری ہے، پری کوالیفائی سرمایہ کاروں کو ڈیو ڈیلیجنس کے لیے ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی۔
