بنگلادیش میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول 160 ٹکا فی لیٹر ہوگیا

بنگلادیش میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 17.4 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آج سے نافذ العمل ہوں گی، نئی قیمتوں کے تحت ڈیزل 115 سے بڑھ کر 135 ٹکا فی لیٹر ہو گیا جب کہ پیٹرول 140 سے بڑھ کر 160 ٹکا فی لیٹر ہوگیا۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت بھی 135 سے بڑھ کر 155 ٹکا لیٹرکردی گئی۔

بنگلادیشی وزارت توانائی کے مطابق مارچ 2026 سے عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں دوگنی سے بھی زیادہ ہوچکی ہیں، علاقائی کشیدگی کے باعث مال برداری بھی منہگی ہوگئی ہے ، مارچ تا اگست بنگلادیش پیٹرولیم کارپوریشن کو 228 ارب 76 کروڑٹکا کا نقصان ہوا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P