Daily Archives

March 7, 2024

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کر دی

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے برطرف کرنے کی سفارش کر دی۔ اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنی رائے منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوا دی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے…

صدارتی انتخاب: مریم نواز نے پارٹی و اتحادی جماعتوں کے ارکان کو ظہرانے پر مدعو کر لیا

صدارتی انتخاب کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارٹی ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو کل ظہرانے پر مدعو کر لیا۔ ظہرانہ کل گورنر ہاؤس میں دوپہر ایک بجے دیا جائے گا، حکومتی اتحادی نماز جمعہ گورنر ہاؤس میں ہی ادا کریں…

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں حصہ لینے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کرکٹ قوانین کے منافی قرار دے دیا گیا ہے اور اسے میچ آفیشلز نے رپورٹ کردیا ہے۔ عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز…

سعودی عرب میں بنگلادیشی کو قتل کرنے پر 5 پاکستانیوں کے سر قلم

سعودی عرب میں ایک کمپنی کے گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ان مجرموں نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے گھس کر دو گارڈز کو رسی سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا…

روسی میزائل حملے میں یوکرینی صدر بال بال بچ گئے

بدھ کو روسی میزائل حملے میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی بال بال بچ گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو روسی میزائل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے قافلے کے 500 میٹر دور گر کر پھٹا تھا۔ روسی میزائل حملے سے بحیرہ اسود کے ساحلی شہر…

سب سے طویل اور مختصر وقت کا روزہ کس ملک میں ہو گا

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز  12 مارچ سے ہونے کا امکان ہے۔ روزے کے دوران مسلمان خود کو انتہائے سحر سے افطار کے وقت تک کھانے پینے سے روکے رکھتے ہیں۔ یہ اوقات ہر ملک میں علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔ روزے کا دورانیہ عمومی طور پر 10 سے 18…

پاکستان کا رمضان کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے ماہِ رمضان کے دوران جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں،…

فیس بک، انسٹاگرام کی مختصر بندش سے مارک زکربرگ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان

 دنیا بھر میں 5 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کی مختصر بندش سے مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا اور کمپنی کے حصص کی قیمت بھی گرگئی۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق میٹا کے مالک مارک زکربرگ کو فیس…

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سرکاری گاڑیاں دیگر صوبوں میں استعمال نہ کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سرکاری گاڑیاں دیگر صوبوں میں استعمال نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ سرکاری امور کیلئے جانے والی گاڑیوں کو چیف سیکرٹری سےاین او سی لینا ہوگا۔ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ دیگر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P