سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کر دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کر دی

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے برطرف کرنے کی سفارش کر دی۔

اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنی رائے منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھجوا دی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے رول 5 میں ترمیم کر دی، رول پانچ میں ترمیم کے بعد الزامات پر وضاحت دینے کا حق ججز کو دیدیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اعلامیہ کے مطابق مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف 9 شکایات آئیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ جسٹس (ر) مظاہر نقوی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور وہ مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.