پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے فرسٹ کلاس سنچریوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔
اظہر علی نے جمعرات کو پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل کے میچ میں سنچری مکمل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، وہ 50 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے والے نویں پاکستانی ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے فرسٹ کلاس کیریئر میں ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل کی جانب سے 8، 8، سینٹرل پنجاب سے 6، وورسٹرشائر کیلئے 3، پنجاب کی جانب سے بھی 3 سنچریاں بنائیں۔