الیکشن کمیشن 8 فروری کو بروقت انتخابی نتائج کے حصول کیلئے متحرک

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) 8 فروری کو بروقت انتخابی نتائج کے حصول کے لیے متحرک ہے اور کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں آر اوز کو انٹرنیٹ کی دستیابی کے لیے کام جاری ہے۔

ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی ٹیمیں آر اوز کے دفاتر میں آپٹیکل فائبرز بچھانے میں مصروف ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے 859 آر اوز کو ’جدید وائرلیس ڈیوائس‘ کی فراہمی جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جدید وائرلیس ڈیوائس کے ساتھ الیکشن کمیشن نے آر اوز کو چار مختلف موبائل نیٹ ورک کی سمز بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چار موبائل نیٹ ورک کی سمز آراوز کو بروقت رابطے کی سہولت کی فراہمی میں معاونت کریں گی۔

ذرائع نے کہا کہ ہر آر او اپنے علاقے میں دستیاب موبائل نیٹ ورک کے سگنلز کے مطابق سم استعمال کر سکے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P