ومبلڈن میں سرینا ولیمز کی واپسی، انگوٹھی، گھڑی اور ناخنوں نے توجہ سمیٹ لی

ومبلڈن 2026ء میں تقریباً 4 سال بعد سنگلز ٹینس میں واپسی کرنے والی سرینا ولیمز اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ مہنگی جیولری کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔

کھیل کے دوران سرینا نے اپنے شوہر الیکسس اوہانیان کی جانب سے دی ہوئی تقریباً 3 ملین ڈالر مالیت کی منگنی کی انگوٹھی پہن رکھی تھی جس میں 17 قیراط کا بیضوی سفید ہیرا مرکزی پتھر کے طور پر جڑا ہوا ہے۔

ان کی ہلکے گلابی رنگ اور چمکدار مینی کیور (ناخنوں کی سجاوٹ) بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی جسے سادہ مگر پُرکشش انداز قرار دیا جا رہا ہے۔

سرینا نے سوئس گھڑی ساز کمپنی آڈیمار پیگے کی ہیروں سے مزین اور سفید سونے سے تیار کردہ لگژری گھڑی بھی پہن رکھی تھی جس میں متعدد ہیرے جڑے ہوئے تھے۔

میچ میں 23 گرینڈ سلم ٹائٹلز کی فاتح سرینا ولیمز کو آسٹریلیا کی 20 سالہ مایا جوائنٹ نے سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

یہ مقابلہ 2 گھنٹے اور 22 منٹ تک جاری رہا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P