ملک کو مزید نقصانات سے بچانے کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنا پڑے گا، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں کے تجربات سے ملکی سیاست اور معیشت کو نقصان پہنچا اور ملک کو مزید نقصانات سے بچانے کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنا پڑے گا۔

خواجہ آصف نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے حوالے سے کہا کہ ’بہت سے امیدوار حالات کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہتے، جبکہ کئی امیدواروں نے جان بوجھ کر کاغذات نامزدگی میں غلطیاں کیں۔‘

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ برسوں کے تجربات سے ملکی سیاست اور معیشت کو نقصان پہنچا، پروجیکٹ عمران خان سے جمہوری روایات کا خاتمہ ہو گیا، ملک کو مزید نقصانات سے بچانے کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنا پڑے گا۔‘

پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک ٹکٹوں کا مسئلہ رہ سکتا ہے، جبکہ چند دنوں میں ہمارا بیانیہ سامنے آجائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P