Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

نگراں حکومت کے پاس منظور قوانین دیکھنے کا مینڈیٹ نہیں ہے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے پاس منظور شدہ قوانین دیکھنے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ سینیٹ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر رضا ربانی نے کہا کہ نگراں حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں کہ ایسے قوانین دیکھے جو گزشتہ حکومت نے پاس کیے۔ […]

اسرائیلی حملوں سے غزہ بچوں کا قبرستان بن رہا ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہےکہ اسرائیل کے حملوں سے غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل  مسلسل بمباری میں پناہ گزینوں کے کیمپ ، اسپتال، مساجد، گرجا گھر اور اقوام متحدہ کی پناہ گاہوں کو […]

ایم کیو ایم نے 16 ماہ مثبت انداز میں ساتھ دیا، شہباز شریف

سابق وزیراعظم اور ن لیگی صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے 16 ماہ مثبت انداز میں ساتھ دیا۔ لاہور میں ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تعاون سے متعلق قائد نواز شریف کو آگاہ کرتا رہا ہوں۔ انہوں نے […]

آئی ایم ایف کا ٹیوب ویل صارفین کیلیے بجٹ سبسڈی ختم کرنیکا مطالبہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ٹیوب ویل صارفین کے لیے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور پاکستان سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر […]

غزہ پراسرائیلی بمباری میں یوکرین جنگ سے زیادہ شہری قتل ہوچکے ہیں، جمائما

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے غزہ میں بمباری پر اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ اسرائیل 30 روز میں غزہ میں اتنے شہریوں کو قتل کرچکا ہے جتنے روس نے […]

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: ہنڈرڈ انڈیکس 54 ہزار پر پہنچنے کے بعد مندی کا شکار

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل 10 روزہ تیزی اور ہنڈریڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد منگل کو بیشتر دورانیے میں تیزی کے بعد مندی رہی، جس کے سبب 60.27 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں اور سرمایہ کاروں کے 21 ارب 80 کروڑ 91 لاکھ 71 ہزار 999 روپے ڈوب گئے۔ سعودی […]

وادی تیراہ میں کارروائی کے دوران لیفٹننٹ کرنل سمیت چار فوجی جوان شہید

خیبرپختونخواہ کے ضلع وادی تیراہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت چار فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چھ نومبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر […]

پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بے نظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کر دے: آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے ہدایت کی ہے کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بے نظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کر دے۔ ان کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔ آصف علی زرداری […]

غزہ پر گزشتہ شب مزید ڈھائی ہزار حملے، ایک ماہ میں تقریباً 10 ہزار شہادتیں

غزہ اسرائیل کے سفاکانہ حملوں کو ایک ماہ مکمل ہوگیا۔ گزشتہ شب غزہ پر ڈھائی ہزار حملے کیے گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں مزید شدت آگئی ہے۔ ایک رات میں غزہ پر ڈھائی ہزار حملوں میں مزید 280 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اسپتالوں اور پناہ گزین […]

ترقی کا سفر جہاں رُکا تھا، وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے چار سال بعد اپنی سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سندھ اور بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ لیگی قائد نواز شریف تقریبا ساڑھے 4 سال کے بعد […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P