Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
< > فلسطین پر ایٹم بم حملے کی اسرائیلی دھمکی علاقائی سلامتی کیلیے خطرہ ہے، پاکستان
پاکستان نے اسرائیلی وزیر کے فلسطینیوں پر ایٹم بم حملے کی دھمکی کو علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق فلسطینیوں پر ایٹم بم کے ممکنہ استعمال کے اسرائیلی وزیر دفاع کے بیان پر ہمیں تشویش ہے۔ یہ بیان فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کا وجود […]
تفتان: سیکڑوں پاکستانی سرحدی گزرگاہ پر پھنس گئے
ایران سے آنے والے سیکڑوں پاکستانی دونوں ممالک کی سرحدی گزرگاہ پر پھنس گئے۔ تفتان میں پاک ایران سرحدی گزر گاہ پر 5 دنوں سے پھنسے پاکستانیوں میں زائرین، تاجر اور سیاح شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایرانی امیگریشن کے کمپیوٹر سسٹم میں فنی خرابی ہوگئی تھی، جو اب بحال ہوچکا ہے، جس کے بعد […]
آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان سے مطالبات کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے آئی ایم ایف نے پاکستان سے سرکاری اداروں کے نقصانات کی رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ پر تکنیکی سطح کے جاری مذاکرات میں حکومت کی […]
ایران کا اسرائیلی ڈرون حملہ ناکام بنانےاور 3 جاسوس گرفتارکرنے کا دعویٰ
ایران نے افغانستان کی سرحد کے قریب سے 3 اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا۔ ایران کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق 3 گرفتار اسرائیلی جاسوس ایران کے مشرقی حصے میں ڈرون حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ ایران کی انٹیلیجنس منسٹری نے افغانستان کی طالبان حکومت کے تعاون سے اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتارکیا۔ ایرانی حکام کا […]
ورلڈکپ: عالمی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی کھلاڑی ’ٹائم آؤٹ‘
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 38ویں میچ میں سری لنکا کے آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا، وہ اس طرح سے آؤٹ ہونے والے کھیل کی تاریخ پہلے بلے باز بن گئے۔ میگا ایونٹ میں رسائی کے لیے سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بھارتی […]
کانگو وائرس کی خطرناک صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومتِ بلوچستان نے ریڈ الرٹ جاری کردیا
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کانگو وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محکمہ صحت اور محکمہ لائیو اسٹاک کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کر دی۔ بلوچستان میں کانگو وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ایک ہی دن میں مزید 3 کیسز رپورٹ ہوگئے […]
ووٹ کے اندراج یا اخراج کا وقت ختم، الیکشن کمیشن نے لسٹیں منجمد کردیں
الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹیں منجمد کردی گئیں، جس کے باعث ووٹ کا اندراج یا اخراج اب نہیں ہو سکے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹوں کو منجمد کرنے کے بعد آئندہ عام انتخابات کے لیے ووٹر لسٹوں کی تیاری پر کام جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کو منجمد […]
عالمی مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوگی: نیتن یاہوکی ہٹ دھرمی برقرار
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے عالمی برادری کے مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی سے انکار کردیا۔ غزہ میں مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیلی فوج کے حملے 30 ویں روز بھی جاری ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد 9 ہزار 770 ہوگئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے […]
امت مسلمہ کا فرض ہے اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے، اسماعیل ہانیہ
حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قطر میں حماس رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہانیہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ امت مسلمہ کا […]
اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی
انتہا پسند اوزما یہودیت پارٹی سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر نے کہا ہے کہ غزہ جنگ جیتنے کے لیے اسرائیلی فوج کے پاس کئی آپشنز ہیں جن میں آخری اور حتمی اقدام ایٹم بم گرانا ہے۔ ٹائم آف اسرائیل کے مطابق ریڈیو انٹرویو میں غزہ پر ایٹمی حملے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے […]
