Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

ایلون مسک کا تعصب عیاں، فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ پر اکاؤنٹ معطلی کی دھمکی

دنیا کے امیرترین شخص اور ایکس کے مالک ایلون مسک نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ کرنے والوں کا اکاؤنٹ معطل کرنے کی دھمکی دے دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (ٹوئٹر) پربیان میں ایلون مسک نے کہا کہ جو کوئی بھی ایکس پر فلسطینوں کا مقبول نعرہ ’ دریا سے سمندر تک‘ یا […]

اسرائیلی محاصرہ، غزہ کے الشفا اسپتال کے آئی سی یو میں تمام مریض شہید

 اسرائیل کی جانب سے طبی امداد روکنے کے باعث غزہ میں الشفا ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج تمام مریض جاں بحق ہوگئے۔  ہسپتال کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فورسز نے ہسپتال کا محاصرہ کیا اور طبی سامان (ادویات، ایندھن وغیرہ) کی فراہمی کو روک دیا گیا جس کے […]

بلوچستان کو مشکلات کا سامنا ہے صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے کردارادا کرینگے،کور کمانڈر بلوچستان

کوہلو(یو این اے )کور کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بلوچستان کو اس وقت کئی مشکلات کا سامنا ہے صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے کردارادا کرینگے کوہلو کے اسکولوں اور ہسپتالوں کی فعالیت کیلئے بہتر ڈاکٹرز واساتذہ کنٹریکٹ بیس پر بھرتی کئے جائینگے ہم صاف وشفاف انخابات پر یقین رکھتے ہیں […]

ریاست کے سوا کسی بھی گروہ کی طرف سے طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے، آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کے سوا کسی بھی ادارے یا گروہ کی طرف سے طاقت کا استعمال اور مسلح کارروائی ناقابل قبول ہے۔  جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علمائے کرام و مشائخ سے ملاقات کے دوران آرمی چیف سید عاصم منیرنے کہا کہ بغیر کسی مذہبی، صوبائی، […]

گوادر میں اے این ایف کی کارروائی میں 260 کلو چرس پکڑی گئی

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے گوادار ساحل کے قریب ایک کارروائی میں 260 کلوگرام چرس برآمد کرلی ہے۔ ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی گوادر کے قریب ساحل پر بڑی کارروائی کی اور اپنی رسائی کے دائرہ کار کو بھی بڑھا […]

الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی تو پاکستان کے عوام سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سب کو نظر آرہا ہے کہ آنے والے الیکشن پیپلز پارٹی جیتے گی لیکن اگر ایک بار پھر سلیکشن ہوئی تو ملک کو مزید نقصان پہنچے گا، عوام سلیکٹڈ راج قبول نہیں کریں گے۔ مردان میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان […]

پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار صرف عمران خان نہیں ہیں، فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا مگر ہم نے نظریاتی وطن کا حق ادا نہیں کیا، ہمیں پرانی لکیروں کو مٹا کر نئے مستقبل کیلیے راستہ بنانا ہوگا. پشاور میں جے یو آئی کے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان […]

پاکستان اور روس کا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

پاکستان اور روس نے دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی کے دیگر اہم شعبوں میں مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے […]

مہنگائی میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ، سالانہ شرح بھی 41.90 فیصد کی تاریخی سطح پر

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 9.95 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی 41.90 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مہنگائی میں بڑے پیمانے پر اضافے کی صورت ظاہر ہونا شروع ہوگئے، ملک میں مہنگائی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P