Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

پتہ لگنا چاہیے 93ء اور 99ء میں مجھے کیوں نکالا گیا؟ نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پتہ لگنا چاہیے کہ 93ء اور 99ء میں مجھے کیوں نکالا گیا؟ کچھ ایسے عناصر آئے جنہوں نے دوڑتے پاکستان کو ٹھپ کر کے رکھ دیا۔ لاہور میں ن لیگ کے انتخابی ٹکٹ کے امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے […]

رازق سنجرانی ایم ڈی سینڈک میٹلز لمیٹڈ کے عہدے سے فارغ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی محمد رازق سنجرانی کوایم ڈی سینڈک میٹلزلمیٹڈ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رازق سنجرانی کو وزارت انرجی ڈویژن پیٹرولیم کی سفارش پر عہدے سے فارغ کیا گیا۔ رازق سنجرانی کو 2008 ء میں سینڈک میٹل لمیٹڈ کا ایم ڈی تعینات کیا گیا تھا، ذرائع کا […]

نواز شریف کی سیاست کو ختم کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، مریم نواز

مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کی بات کہنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہوگئی، ان پر چوری اور کرپشن کا الزام لگانے والا آج خود اڈیالہ جیل میں ہے۔ جلال پور جٹاں میں یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام […]

چیلنج ہے میاں صاحب چوتھی بار الیکٹ ہو کر دکھائیں: بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب 3 بار سلیکٹ ہو چکے، چیلنج ہے کہ چوتھی بار الیکٹ ہو کر دکھائیں۔ تیمر گرہ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو جماعتوں کا ارادہ ہے کہ وہ الیکشن جیت کر سیاسی انتقام لیں، جو […]

ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ: شاہزیب کی ایک اور کامیابی، سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) چیمپئن شپ میں پاکستانی فائٹر شاہزیب نے ایک اور کامیابی حاصل کرلی اور امریکی حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں جاری ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے شاہزیب کا مقابلہ امریکی فائٹر […]

کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گاڑیوں کو فیول کی فراہمی بحال کردی, جان اچکزئی

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گاڑیوں کو فیول کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی گاڑیوں کیلئے فیول بحالی کے حوالے سے جان اچکزئی نے کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان کے واجبات کی ادائیگی کیلئے فنڈز جلد جاری کر دیے جائیں گے۔ […]

ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ اسلام آباد میں پولیس کے سابق انسپکٹر جنرلز کی 7ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، پولیس نے ملک میں امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے […]

عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو چیلنج کردیا

پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی  گئی، جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور […]

امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی

امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نےغزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد ویٹو کو کردیا جس کی حمایت سلامتی کونسل کے تقریباً تمام ممبران اور دیگر ممالک نے کی تھی جس میں غزہ میں فوری […]

اسرائیلی بمباری میں غزہ کی 650 سال پرانی العمری مسجد شہید

اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے غزہ کی سب سے قدیم 650 سال پرانی العمری مسجد شہید کردی۔ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں تاریخی اہمیت اور قومی ورثے کی حیثیت کی حامل کئی مساجد کو شہید کردیا گیا ہے جبکہ سوا سو سے زائد مساجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P