آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی: بلاول بھٹو
ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو خیبرپختونخوا میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی ہماری ریڈ لائن ہے، آخری شرپسند کے خاتمے تک ہماری لڑائی جاری رہے گی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے ہدایت کی کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی اتفاق رائے کے سلسلے میں کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔