وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی قبول نہیں، شرانگیزی پھیلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں موبائل فون سروس چل رہی ہے، صرف انٹرنیٹ بند کیا، پنجاب میں اس بار سڑکیں اتنی بند نہیں جتنی پچھلی بار بند ہوئی تھیں،ایسے موقع پر شرانگیزی کوئی بھی پھیلا سکتا ہے ۔
وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی وفد کچھ دیر میں اسلام آباد آرہا ہے، جو بھی انتشار پھیلائے گا گرفتار کر لیا جائے گا، غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی قبول نہیں ہے۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد کے امن وامان کو قائم رکھنا ہے،ساری حکمت عملی ابھی نہیں بتا سکتا،ہر ماہ دھاوا بولنے والوں کی وجہ سے ملک کا نقصان ہوتا ہے۔