Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

چین کا آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق، پاکستان سے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی

پاکستان اور چین تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور چین نے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق کرلیا۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق چین نے پاکستان سے نئی ترجیحی فہرست مانگ لی جس کے تحت پاکستان کو مزید رعایت ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے چین […]

پاکستان کا ایسا حال آج تک نہیں دیکھا، قوم جاننا چاہتی ہے 2018ء میں کیا ہوا، نواز شریف

 مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018ء میں سب نے ن لیگ کے جیتنے کی پیش گوئی کی تھی، میرے دور میں پاکستان ترقی کررہا تھا سی پیک کی رفتا تیز تھی، قوم جاننا چاہتی ہے کہ الیکشن 2018ء میں کیا ہوا تھا؟ ن لیگ کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ […]

حکومت کرکٹ کی بہتری کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے ملاقات کی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتظامی امور سے آگاہ کیا۔ ذکا اشرف نے وزیراعظم کو کرکٹ کی بہتری […]

بلوچستان پولیس خدیجہ شاہ کو لاہور سے گرفتار کرکے کوئٹہ روانہ

پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لینے کے بعد کوئٹہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو گرفتار کرکے راہداری ریمانڈ لینے کے لیے درخواست دائر کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کا دو روز کا راہداری […]

دہشتگردوں کو واپس پاکستان لانے کے نتیجے میں آج ملک میں پھر حملے ہورہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو جیلوں سے نکال کر افغانستان بھیجنے اور پھر ملک میں آباد کرنے کی وجہ سے آج پاکستان میں پھر دہشت گرد حملے ہورہے ہیں۔ اسلام آباد میں وزارت داخلہ میں قائم کردہ ’دیوار […]

بھارت؛ لڑکی سے دوستی پر لڑکے کی والدہ کو برہنہ کرکے گھمایا گیا

بھارت میں لڑکی سے دوستی کرنے کے پاداش میں اس کے گھر والوں نے لڑکے کی والدہ کو برہنہ کرکے گھمایا اور پھر کھمبے سے باندھ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا میں مشتعل افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے دوران ان کے کپڑے […]

سپریم کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم ایک ساتھ نہیں چل سکتے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے معاملے پر عدالتی فیصلے اور الیکشن ایکٹ کی ترامیم میں تضاد پر نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کردیئے، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ  پاکستان کی تباہی کرنے والے کو دوبارہ سیاست میں آنا ہی نہیں چاہیے مگر اس کی نااہلی بھی پانچ […]

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

 پاکستان نے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی غیرآئینی اقدام پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کشمیریوں کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کا ناقابل تنسیخ حق حاصل ہے۔ بین الاقوامی قانون […]

بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا گیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ […]

کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی بچنے کیلیے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل جانے سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔ کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہم ذوالفقار بھٹو کے کیس کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں، کیس میں آئینی و قانونی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P