پاک افغان سرحد پر دراندازی ناکام، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاک افغان سرحد پر دراندازی ناکام، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 خوارج ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر خوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کا گروہ شمالی وزیر ستان کے علاقے حسن خیل سے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 3 خوارج ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان بار بار موثر بارڈر مینجمنٹ کیلئے کہہ چکا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین خوارج کو استعمال نہیں کرنے دے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.