Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
سعودی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری
سعودی عرب کی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے 40 فیصد حصص خرید لیے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کے شہر دہران میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق آرامکو کو پاکستان میں اپنی […]
کچھ قوتیں آج بھی نہیں چاہتیں کہ ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں آج بھی نہیں چاہتیں کہ بھٹو کوانصاف ملے۔ سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کی 12سال بعد ریفرنس کی سماعت ہوئی، 2018 میں درخواست دائرکی تھی کہ […]
حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جا رہی ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور
وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جا رہی ہے، تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ سرکاری ریگولر حج اسکیم اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مزید 10 روز تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ […]
کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں یک دم 40 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ
بلوچستان میں شوگر ڈیلرز نے چینی کی ریٹل قیمت میں 40 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی قیمت 40 روپے فی کلو اضافے کے بعد 180 روپے کی کلوتک پہنچ گئی ہے، اچانک قیمت بڑھنے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اور انہوں نے مقامی انتظامیہ سمیت […]
اے این ایف کی قلعہ عبداللہ میں کارروائی، 7من چرس برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس نے قلعہ عبداللہ(بلوچستان)میں کارروائی کے دوران 7من سے زائد چرس تحویل میں لے لی ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،مزید کارروائیوں کے دوران 320کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 3ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں خفیہ اطلاع پرکی گئی کارروائی کے […]
اللّٰہ نے میرے بھائی اور قائد کو بری کیا، شہباز شریف
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے میرے بھائی اور پارٹی قائد کو بری کیا ہے۔ نواز شریف کی العزیزیہ کیس میں بریت پر شہباز شریف نے کہا کہ شرمناک کیسز اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ملنے میں 7 […]
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 414 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے ابتدائی روز منفی رجحان کے بعد آج تیزی دیکھی گئی، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 414 پوائنٹس اضافہ ہوا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 414 پوائنٹس یا 0.63 فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 426 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جو […]
شرح سود 22 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئندہ دو ماہ کے لیے موجودہ پالیسی ریٹ کو 22فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ مانیٹری پالیسی اعلامیہ کے مطابق کمیٹی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں کیے گئے اس فیصلے میں نومبر کے دوران مہنگائی پر، جو […]
خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی درخواست مسترد
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کا راہداری ریمانڈ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کے دو روزہ راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کے راہداری ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت […]
سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ کردیا گیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ کردیا۔ الیکشن کمیشن نے دونوں صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ کو الیکشن کمشنر سندھ تعینات کیا گیا ہے۔ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان صوبائی الیکشن کمشنربلوچستان ہوں گے۔ […]
