Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
احتساب عدالت کی سزا کالعدم قرار، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں بھی بری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دے اور انہیں باعزت بری کردیا۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے وکلا امجد […]
حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے کیلئے خفیہ مذاکرات
قطر، حماس اور اسرائیل کے درمیان فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کے ایک اور معاہدے کے لیے خفیہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ سعودی ذرائع کے مطابق فریقین جن شرائط پر بات کر رہے ہیں ان میں تقریباً 300 فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ ان میں طویل قید کی سزا پانے والے اور طویل […]
جمائما نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کر دی
بانیٔ پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ و فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف جنگ بندی کی حمایت کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ نے جنگ بندی کی حمایت میں بیان جاری کر دیا۔ انہوں نے عراق اور […]
سیاسی اشرافیہ کے ہاتھوں کھیلنے سے انکار پر نتائج بھگت رہا ہوں، جسٹس مظاہر کا کھلا خط
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کیخلاف چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کے نام کھلا خط لکھ دیا۔ اپنے خط میں جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے لکھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود نے سابق چیف جسٹس کو میرے خلاف […]
سعودی آرامکو کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری
سعودی عرب کی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے 40 فیصد حصص خرید لیے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کے شہر دہران میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق آرامکو کو پاکستان میں اپنی […]
کچھ قوتیں آج بھی نہیں چاہتیں کہ ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں آج بھی نہیں چاہتیں کہ بھٹو کوانصاف ملے۔ سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کی 12سال بعد ریفرنس کی سماعت ہوئی، 2018 میں درخواست دائرکی تھی کہ […]
حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جا رہی ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور
وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جا رہی ہے، تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ سرکاری ریگولر حج اسکیم اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مزید 10 روز تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ […]
کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں یک دم 40 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ
بلوچستان میں شوگر ڈیلرز نے چینی کی ریٹل قیمت میں 40 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چینی کی قیمت 40 روپے فی کلو اضافے کے بعد 180 روپے کی کلوتک پہنچ گئی ہے، اچانک قیمت بڑھنے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اور انہوں نے مقامی انتظامیہ سمیت […]
اے این ایف کی قلعہ عبداللہ میں کارروائی، 7من چرس برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس نے قلعہ عبداللہ(بلوچستان)میں کارروائی کے دوران 7من سے زائد چرس تحویل میں لے لی ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،مزید کارروائیوں کے دوران 320کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 3ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں خفیہ اطلاع پرکی گئی کارروائی کے […]
اللّٰہ نے میرے بھائی اور قائد کو بری کیا، شہباز شریف
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے میرے بھائی اور پارٹی قائد کو بری کیا ہے۔ نواز شریف کی العزیزیہ کیس میں بریت پر شہباز شریف نے کہا کہ شرمناک کیسز اپنے منطقی انجام کو پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ملنے میں 7 […]
