پی ٹی آئی کا اسلام آباد احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ٹی آئی کا اسلام آباد احتجاج منسوخ کرنے کا اعلان

 پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی چئیرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیوں کی بارش کی گئی اور سینکڑوں نہتّے پاکستانیوں کو زخمی کرکے خون میں نہلایا گیا۔

ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف پرامن احتجاج کیلئے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور شمالی پنجاب کے اضلاع سے آگ اور خون کا دریا عبور کر کے مکمل پرامن انداز میں ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی میزبانی پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کے بھی بے حد مشکور ہیں،

ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دنیا بھر میں بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر تاریخی احتجاج کرنے والے اورسیز پاکستانیوں کے بھی شکرگزار ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.