Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

طالبان اور افغانستان کے عوام پاکستان میں بدامنی نہیں چاہتے، ذبیح اللہ مجاہد

افغانستان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان اور افغانستان کے عوام پاکستان میں بدامنی نہیں چاہتے۔ سوال کے جواب میں ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی کہ افغان حکومت نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو افغانستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے […]

غیر دستاویزی غیرملکیوں کو بساکر قومی سلامتی پرمزید سمجھوتہ نہیں کرسکتے، وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ غیر دستاویزی غیر ملکیوں کو پاکستان میں قیام کی اجازت دے کر ہم اپنی قومی سلامتی پر مزید سمجھوتہ نہیں کر سکتے. نگران وزیراعظم کی برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں غیر قانونی تارکین وطن پر اپنی خصوصی تحریر میں لکھا کہ پاکستان میں گزشتہ دہائیوں کے […]

بھارت میں کورونا وبا دوبارہ پھوٹ پڑی؛ ماسک لازمی قرار

بھارتی ریاست کیرالہ میں کورونا کیسز میں پریشان کن حد تک اضافے کے باعث حکومت نے پابندیاں نافذ کردیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں کورونا کے نئے کیسز میں مبتلا زیادہ تر مریضوں میں ویرینٹ JN.1 پایا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور حکومت نے کئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ […]

پاکستان کی کتنی آبادی ووٹ ڈالنے کی اہل ہے؟ اعداد و شمار جاری

ملک کی کتنی آبادی ووٹ ڈالنے کی اہل ہے؟ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں مرد وٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 اور […]

اسرائیلی حملے مکمل رکنے تک یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات نہیں کرینگے: حماس

حماس نے غزہ میں اسرائیلی حملے مکمل بند ہونے تک بات چیت کے امکان کو مسترد کر دیا ہے اور  اسرائیلی وزیراعظم نے بھی غزہ میں جنگ جاری رکھنے کا کہہ دیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پر اسرائیل حملے مکمل رکنے تک یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔ خیال رہےکہ  […]

پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد نہ کریں ، آصف زرداری کی پارٹی رہنمائوں کو ہدایت

سابق صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔  گورنر ہاؤس میں  آصف زرداری کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ […]

چنگیز حئی بلوچ حامیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شامل

مرحوم سینئر سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے صاحبزادے چنگیز حئی بلوچ نے حامیوں سمیت نیشنل پارٹی (این پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ میں چنگیز حئی بلوچ نے صدر نیشنل پارٹی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی شاندار سیاسی […]

بچے پیدا کریں ورنہ نسل ختم ہوجائے گی،ایلون مسک کا اٹلی کی ماؤں سے مطالبہ

دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے اٹلی میں کم شرح پیدائش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ نقل مکانی کے باعث بڑھتی ہوئی آبادی اصل آبادی نہیں۔ مقامی آبادی آپ کی نسل چلاتی ہے۔ ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اٹلی کی ماؤں کو خبردار کیا کہ اگر […]

نگران حکومت کا پیاز کی برآمدات محدود کرنے کا فیصلہ

نگران حکومت نے پیاز کی برآمدات کو محدود اور سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے ملک میں پیاز کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ پیاز برآمد کرنے کی اجازت صرف ایڈوانس ادائیگی کی شرط پر ہوگی اور پیاز کی برآمد کے لیے کم از […]

ملکی سیاست پر عالمی اداروں کا قبضہ ہے، ہماری آزادی داؤ پر لگی ہے، فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکا، یورپ اور اسلامی دنیا میں احتجاج ہورہا ہے لیکن اسرائیل ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔ مردان کاٹلنگ بابوزئی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل، طاقت کے بل بوتے پر فلسطینیوں کی نسل کشی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P