اسٹاک مارکیٹ: ایک ہفتے سے جاری تیزی کو دھچکا، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کمی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسٹاک مارکیٹ: ایک ہفتے سے جاری تیزی کو دھچکا، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایک ہفتے سے جاری مسلسل تیزی کا تسلسل کاروباری ہفتے کے دوسرے روز رک گیا، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس کھو بیٹھا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق منگل کو کاروباری دن کے آغاز پر ایک موقع پر ایک ہزار 400 پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی، تاہم مارکیٹ کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 73 پوائنٹس یا 0.99 فیصد کمی سے ایک لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، جو پیر کو ایک لاکھ 9 ہزار 970 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ’سیاسی شورشرابے‘ کی وجہ سے دن بھر دیکھی گئی تیزی مارکیٹ کے اختتام پر منفی زون میں چلی گئی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران میوچل فنڈز کی وسیع پیمانے پر خریداری کی وجہ سے انڈیکس میں 7697 پوائنٹس کا ریکارڈ ہفتہ وار اضافہ ہوا، جبکہ تجزیہ کاروں نے اس تیزی کو کم افراط زر اور مثبت میکرواکنامک اشاریوں کی وجہ قرار دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.