پی ٹی آئی نے 12 ہلاک کارکنوں میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ نہیں دیا، خواجہ آصف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پی ٹی آئی نے 12 ہلاک کارکنوں میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ نہیں دیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 12 ہلاک کارکنوں میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ نہیں دیا، ان کے رہنماؤں کے بیانات میں تضادات ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو گزرے دو ہفتے ہوچکے ہیں یہ ابھی تک یہ پتہ نہیں لگ سکا کہ کتنے بندوں کی ہلاکت ہوئی ہے؟ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ابھی تک عوام کو یہ نہیں بتاسکی کہ کتنے افراد ہلاک ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ لطیف کھوسہ نے 278 افراد کا دعویٰ کیا تھا، ایوان میں بیٹھے لوگ مختلف تعداد بتاتے رہے ہیں، جن 12 افراد کا ذکر کیا ان کے ابھی تک ان کے شناختی کارڈ، قبریں، ورثا کوئی سامنے نہیں آیا۔

خواجہ آصف نے کہا بغیر کسی ثبوت کے اس طرح کی ہوائی باتیں کرنا قوم کے اجتماعی شعور کی توہین ہے، پی ٹی آئی کے اندر اس وقت شدید اختلافات ہیں، ہر بندہ علیحدہ علیحدہ بیانات دیتا ہے، عمر ایوب کی تقریر سے میں نے اخد کیا ہے کہ جب یہ براستہ مونال بھاگے ہیں تو بشریٰ بی بی ان کے ساتھ تھی، وہ ان ریکارڈ کہہ رہی ہیں کہ مجھے چھوڑ کر سارے لوگ بھاگ گئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھاگتے وقت علی امین گنڈاپور کی گاڑی پر کارکنوں کی طرف سے حملے کے بعد ان کے گارڈز نے ان پر (کارکنوں) فائرنگ کی،

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.