Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

بھارتی فوج کے لیے ڈرونز بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 9 افراد ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں چھ خواتین سمیت کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق واقعہ ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور کی سولر انڈسٹریز انڈیا میں اس وقت پیش آیا جب عملہ پیکنگ ایریا […]

دہشت گردوں کے پاس جدید امریکی اسلحہ کہاں سے آیا؟ تحقیقات کرائی جائیں، محمد علی درانی

سابق وفاق وزیر محمد علی درانی نے دہشت گردوں کے پاس جدید امریکی اسلحہ کی موجودگی کے انکشاف پر سوال اٹھاتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ دہشت گردی ماضی کے مقابلے میں اس لیے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ اس میں امریکی اسلحہ اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا […]

پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست

پرتھ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے آج اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف ملا تھا اور پوری ٹیم 89 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ دوسری اننگز […]

لطیف کھوسہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

معروف سیاسی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سردار لطیف کھوسہ نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر تحریک انصاف میں […]

شفاف انتخابات کیلیے اسٹیبلشمنٹ کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے انتخابات ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ الیکشن امن، ترقی اور خوشحالی کے منشور پر لڑے گی۔ سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے، […]

افغانستان میں دہشت گردی کے مراکز پاکستان کیلئے مستقل خطرہ ہیں : وزیر اطلاعات بلوچستان

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس افغان طالبان کمانڈرز کی جانب سے دہشتگردی کے منظم حملوں کی سہولت کاری کے ثبوت موجود ہیں۔  کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ ٹانک اور کرک واقعے میں ہلمند کا شہری ملوث تھا، اس کا بھائی افغان طالبان […]

دہشتگردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر بزدلانہ حملہ کیا، وزیراعظم

 نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے 9 برس قبل آرمی پبلک اسکول پشاور پر بزدلانہ حملہ کیا۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی نویں برسی پر بیان میں کہا کہ یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کردیں۔ دہشتگردوں نے […]

بنگلہ دیش : اپوزیشن کا احتجاج، حسینہ واجد سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

بنگلہ دیش میں اپوزیشن کی کال پر ہزاروں افراد دارالحکومت ڈھاکا کی  سڑکوں پر نکل آئے۔ ڈھاکا میں ہونے والی احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔ بنگلہ دیش میں عام انتخابات 7 جنوری کو ہوں […]

پرتھ ٹیسٹ کا تیسرا دن؛ آسٹریلیا کی پاکستان پر 300 رنز کی برتری

پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کو پاکستان پر 300 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنالیے۔ عثمان خواجہ 34 اور اسٹیون اسمتھ 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ تیسرا روز […]

لاہور ہائی کورٹ نے بیک جنبش قلم انتخابی عمل کو ڈی ریل کر دیا، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے عام انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے بیرسٹر عمیر نیازی کو نوٹس جاری کرکے وضاحت مانگتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کا حکم واضح تھا کہ کوئی بھی جمہوری عمل میں خلل نہیں ڈالے […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P