Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
آرمی چیف کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورۂ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں […]
کینیڈا کا غیردستاویزی تارکین وطن کی شہریت کے لیے راہیں ہموار کرنے کا منصوبہ
وزیر امیگریشن کینیڈا مارک ملر نے کہا ہے کہ کینیڈا ایک وسیع اورجامع پروگرام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے تحت غیر دستاویزی تارکین وطن کو مستقل شہریت کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی جائے گی۔ مارک ملر نے گلوبل اینڈ میل کو بتایا کہ اس نئے پروگرام میں وہ لوگ بھی […]
غزہ: اسکول پر اسرائیلی حملے میں صحافی اور تین امدادی کارکن شہید
اسکول پر اسرائیلی حملے میں الجزیرہ ٹی وی کا صحافی اور تین امدادی کارکن شہید ہوگئے۔ الجزیرہ کے مطابق کیمرہ مین سمر ابو الدقا اور نامہ نگار وائل الدحدوح اُس وقت اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنے جب وہ خان یونس کے فرحانہ اسکول میں رپورٹنگ کر رہے تھے۔ الجزیرہ نے بتایا کہ واقعے کے […]
تنخواہوں پر ٹیکس میں اضافے کے مطالبے کا کوئی ارادہ نہیں، نمائندہ آئی ایم ایف
آئی ایم ایف کی نمائندہ نے پاکستان میں تنخواہوں پر ٹیکس بڑھانےکی تردید کر دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے نمائندے کا کہنا تھا کہ تنخواہوں پرٹیکس میں اضافےکے مطالبے کا کوئی ارادہ نہیں۔ نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ کاروباری آمدنی پرٹیکس اضافےاورپیٹرولیم لیوی کی حدبڑھانےکاکوئی […]
سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، ہمارے امیدواروں کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جائے، پرویز الہی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے الیکشن شیڈول جاری کرنے کا سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات میں سردارعبدالرازق ایڈووکیٹ سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو لیول پلئینگ فیلڈ دی جائے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے […]
سپریم کورٹ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائے گی، چیئرمین پی ٹی آئی
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچائے گی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت الیکشن میں تاخیر نہیں چاہتے۔ فری اینڈ فئیر الیکشن کے لیے آراوز کا ہونا ضروری ہے۔ ہماری استدعا […]
’انتخابات 8 فروری کو ہوں گے‘، الیکشن 2024 کا انتخابی شیڈول جاری
20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے، الیکشن کمیشن
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 14 روپے کی کمی کر دی
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 13.50 پیسے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔
نگران وزیر داخلہ نے استعفیٰ دے دیا
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے استعفیٰ 13 دسمبر کو پیش کردیا تھا جسے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جمعہ 15 دسمبر کو قبول کیا۔ ترجمان وزارت داخلہ نے سرفراز بگٹی کے استعفے کی تصدیق کردی۔ نگران وفاقی وزیر داخلہ نے اپنا عہدہ […]
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل، سپریم کورٹ کا انتخابی شیڈول آج ہی جاری کرنے کا حکم
بیوروکریسی کے تحت انتخابات کرانے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آر اوز کی تعیناتی منسوخ کرنے کا حکم معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن کی درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی عدالت عظمیٰ کے […]
