Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
اقتدار میں آکر تم پر آرٹیکل 6 لگاؤں گا، عمران خان کی الیکشن کمیشن ممبران کو سنگین دھمکی
اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں فرد جرم عائدکیے جانےکے دوران کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان فرد جرم عائد کیے جانےکے دوران شدید غصے میں آگئے۔ ذرائع کا کہنا […]
شمالی بلوچستان میں آج رات سردی کی پہلی برفباری کا امکان
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں آج رات سردی کی پہلی برفباری کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے، برف باری سے این 50 کوئٹہ ژوب، لورالائی اور زیارت کی شاہراہیں متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔ آج رات اور کل دن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈی آئی خان […]
نااہلی تاحیات ہوگی یہ کہاں لکھا ہے؟ اسلام میں توبہ کا راستہ موجود ہے، چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ مجرم سزا کاٹ کر الیکشن لڑنے کیلئے اہل ہوجاتا ہے۔ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی مدت کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ عدالتیں ڈیکلریشن دینے کا اختیار رکھتی ہیں، 2017 میں سپریم کورٹ نے قرار دیا جب حقائق […]
ن لیگ کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتے، دل کی تکلیف پر یہ لندن بھاگ جاتے ہیں، بلاول
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگی قائد پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دل کی تکلیف ہوتی ہے تو یہ خود لندن بھاگ جاتے ہیں، اس وقت بھی کہا تھا اتنی دور جانے کی ضرورت نہیں، کراچی آ جائیں ہم نے این آئی سی وی ڈی بنایا ہے‘‘۔ رائیونڈ میں پارٹی […]
خان یونس: گھر پر اسرائیلی بمباری، 14 افراد شہید
غزہ میں اسرائیل کی بمباری جاری ہے، جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں صلاح خاندان کے 14 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ خان یونس کے مذکورہ گھر میں غزہ کے مختلف علاقوں کے بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ اسرائیلی […]
اختر مینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کو اپیلیٹ ٹربیونل نے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ الیکشن ٹربیونل میں سردار اختر مینگل کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر وکیل ساجد ترین نے کہا کہ اختر مینگل نے اقامہ سفری مقاصد کے لیے حاصل کیا […]
بھارت پہلی مرتبہ کیپ ٹاؤن میں ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب
بھارتی ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ہوم ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں صرف 55 پر ڈھیر ہوگئی جس کا خمیازہ […]
چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے انصاف نہیں مل سکتا، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ہوتے ہوئے ہمیں انصاف نہیں مل سکتا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ پی […]
اسرائیل کی حماس کے شہید نائب سربراہ کے گھر پر بمباری میں 14 افراد شہید
اسرائیلی فوج نے لبنان میں شہید ہونے والے حماس کے نائب سربراہ صلاح العروری کے خاندان سے منسوب خان یونس کی ایک رہائشی عمارت پر وحشیانہ بمباری کی جس میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی یہ معلوم […]
ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیلی کمیونی کیشن اپیلیٹ ٹریبونل قائم
نگراں وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیلی کمیونی کیشن اپیلیئٹ ٹریبونل قائم کردیا گیا ہے جس کا گزٹیڈ نوٹی فکیشن کردیا گیا ہے۔ ٹریبونل کے قیام پر اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ ٹریبونل کے قیام کے لیے ٹیلی کام ایکٹ میں ترامیم کی […]
