افغانستان سے فتنہ الخوارج کی وہاں موجودگی، سرحد پار سے دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے، آرمی چیف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

افغانستان سے فتنہ الخوارج کی وہاں موجودگی، سرحد پار سے دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی وہاں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا، اس دوران خیبر پختونخوا کے سیاسی قائدین سے بات چیت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بڑے پیمانے پر آپریشن نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی فتنہ الخوارج کی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں عملداری ہے۔

سپہ سالار نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی وہاں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے، یہ اس وقت تک رہے گا جب تک وہ اس مسئلے کو دور نہیں کرتے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.