Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

ن لیگ والے سمجھ رہے ہیں انہوں نے میچ فکس کرلیا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پرانے سیاستدانوں نے معاشرے اور اداروں کو تقسیم کردیا جس کی وجہ سے پاکستان کی صورت حال آج خطرناک ہے۔ ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے […]

پاکستان کی چین سے دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

 پاکستان نے چین سے دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو خط لکھ دیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پاکستان نے چین سے ایک سال کے لیے قرض موٴخر کرنے کی درخواست کی ہے […]

انٹربینک میں ڈالرسستا، اوپن مارکیٹ میں ریٹ281 روپے سے بڑھ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہونے کے باعث جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے ریٹ بڑھ گئے۔ آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے تحت قسط کی موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 24کروڑ 30لاکھ ڈالر کے اضافے […]

ترین کا نواز شریف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت بہتر کرنے کا عزم

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کریں گے۔ ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو طاقتور بناکر لوگوں کو روزگار دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کو […]

پاکستان میں صرف جمہوریت کی حمایت کرتے ہیں؛ امریکا

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں الیکشن اور جمہوری نظام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں پاکستان میں جمہوری کے فروغ اور آزاد میڈیا کی اہمیت پر […]

میچ فکسنگ کے الزامات، شعیب ملک نے خاموشی توڑ دی

شعیب ملک نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ کے الزامات پر خاموشی توڑ دی۔ شعیب ملک کا فارچیون بریشال کے ساتھ معاہدہ تھا، تاہم وہ دو روز قبل بنگلادیش سے دبئی چلے گئے تھے۔ اب سوشل میڈیا پر شعیب ملک نے بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ فارچیون بریشال کے […]

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ غزہ کی صورت حال پر رو پڑے

عالمی ادارۂ صحت (WHO) کے سربراہ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس غزہ کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس گورننگ باڈی سے خطاب میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل فلسطین تنازع کے حقیقی حل کا […]

مخالفین جہاں جلسے کررہے ہیں، وہیں نواز شریف کے منصوبے نظر آ رہے ہیں، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین جہاں بھی جلسے کررہے ہیں، وہیں نواز شریف کے منصوبے نظر آ رہے ہیں۔ عام انتخابات کے سلسلے میں عوامی  جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ یہاں نوجوانوں کو […]

پاکستان کا ایران کو جواب بھارت سمیت پورے خطےکیلئے پیغام تھا: نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ایران کو جواب دینا دراصل بھارت کیلیے پیغام تھا۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ ایران کو جواب دینے کا کوئی آپشن نہیں تھا، ہم پر کوئی حملے کرے اور خاموش بیٹھے رہیں ایسا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ […]

حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں، پاکستان

سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد نے پاکستانی سرزمین پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کریے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستانی سرزمین پر پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے، بھارتی ایجنٹ دہشت گردی، قتل وغارت اور دیگر وارداتوں میں ملوث […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P